نیو یارک اور نیو جرسی کے گورنروں نے بدھ کے روز ہنگامی حالت کا اعلان کیا کیونکہ ریکارڈ توڑنے والی بارشوں کے باعث سڑکوں پر سیلاب اور خطرناک حالات پیدا ہوگئے ہیں، میڈیا نے کم از کم چھ اموات کی اطلاع دی۔


نیو یارک کی گورنر کیتھی ہوچول نے ٹویٹر پر کہا ، "میں آج رات کے طوفان سے متاثرہ نیویارک والوں کی مدد کے لیے ہنگامی حالت کا اعلان کر رہی ہوں"۔


نیو یارک سٹی کے میئر بل ڈی بلیسو نے بدھ کی رات کو آنے والے سیلاب کو ایک "تاریخی موسمی واقعہ" قرار دیا ہے۔