پاکستان کے محکمہ موسمیات (پی ایم ڈی) نے پیش گوئی کی ہے کہ 13 اپریل کی شام رمضان 1442 ھ کا نیا چاند دیکھنے کا اچھا امکان ہے۔


ترجمان پی ایم ڈی ڈاکٹر خالد ملک نے بدھ کے روز کہا کہ توقع کی جارہی ہے کہ 14 رمضان المبارک کا روزہ 14 اپریل کو شروع ہوگا۔


انہوں نے بتایا کہ چاند 13 اپریل کی شام کو اسلام آباد ، لاہور ، پشاور اور کراچی نظر آئے گا۔


رمضان 1442 ھ میں چاند دیکھنے کے لئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 13 اپریل کو طلب کیا گیا ہے۔