منگل کو وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ مریم نواز اور بلاول بھٹو زرداری بچیے ہیں ، نواز شریف اور زرداری ہی فیصلہ ساز ہیں۔
اپنے ٹویٹ میں فواد چوہدری نے کہا کہ
مریم اور بلاول شوپیس ہیں فیصلےنواز اور زرداری نےکرنے ہیں، وہ اپنے مقدموں سےنکلنا چاہتے ہیں باقی کسی معاملےسے انکی دلچسپی نہیں، بچوں سے مذاکرات کر کے کسی نے کیوں وقت ضائع کرنا ہے، لانگ مارچ ہو گا نہ استعفیٰ سارے اپنی تنخواہ میں کام کریں گے،سیاست واپس معمول پر آگئ ہے
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) December 22, 2020
